0
Tuesday 20 Nov 2012 15:25

ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی، آئی ایس او پشاور کے سکاوٹس نے پلان تشکیل دیدیا

ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی، آئی ایس او پشاور کے سکاوٹس نے پلان تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے چیف سکاؤٹ علی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امامیہ سکاؤٹس کا ہر جوان عزادری سید الشہدا کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو اور پارا چنار کے مختلف جلوسوں کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام شہروں میں حساس مقامات کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے، جس پر سکاؤٹس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر سکاؤٹس سے تقاضا کرتے ہیں کہ جلوس کے انتظامات کو پہلے سے منظم کریں اور سیکورٹی کے مسائل کو بہتر حکمت عملی کے ذریعے حل کریں، حکومت یا دیگر اداروں پر انحصار اور اکتفاء نہ کیا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ڈویژن کی سطح پر سکائوٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام یونٹس سے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جنہیں مختلف سیکورٹی ٹِپس دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت اور سیکورٹی کے متعلق ذمہ داران سے مکمل تعاون کریں گے اور توقع رکھتے ہیں کہ حکومت اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے ادا کریگی تاکہ ان مقدس ایام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 213623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش