0
Thursday 29 Nov 2012 14:33

علامہ حافظ نوری جیسی عرفانی شخصیت برسوں میں ہی پیدا ہوتی ہے، امتیاز عابدی

علامہ حافظ نوری جیسی عرفانی شخصیت برسوں میں ہی پیدا ہوتی ہے، امتیاز عابدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان میں ایک تعزیتی اجلاس ڈویژنل صدر امتیاز عابدی کی زیر صدارت المصطفیٰ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کے علاوہ سٹی یونٹس کے ممبران شریک تھے۔ اجلاس میں امتیاز عابدی نے علامہ حافظ حسین نوری کی وفات کو شیعیان بلتستان کے لیے المناک سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ حافظ حسین نوری جیسی علمی، عرفانی اور روحانی شخصیت برسوں میں ہی پیدا ہوتی ہے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ ان کی اس افسوسناک وفات پر لواحقین اور تمام دوست احباب بالخصوص مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 216033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش