0
Tuesday 4 Dec 2012 02:05

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، شاہی سید

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے سہراب گوٹھ کے قریب مولانا اسماعیل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جید علماء کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر میں انتشار پھیلایا جاسکے، مولانا اسماعیل کی ٹارگٹ کلنگ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے، عوامی نیشنل پارٹی پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہر صورت میں قابل مذمت ہے، شہر میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ مافیا قابو سے باہر ہوچکا ہے، مفاہمت کے نام پر شہر میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، شہر میں بلاتفریق کارروائی کے بغیر امن نہیں آسکتا۔
خبر کا کوڈ : 217683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش