0
Sunday 9 Dec 2012 09:51

موجودہ ضمنی انتخابات ٹوپی ڈرامہ تھے، چوہدری مجید

موجودہ ضمنی انتخابات ٹوپی ڈرامہ تھے، چوہدری مجید
 اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور پاکستان کے اتحاد و سلامتی کی ضامن ہے۔ موجودہ ضمنی انتخابات ٹوپی ڈرامہ تھے۔ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ آزاد کشمیر میں تمام بڑے بڑے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے جولوگ کام نہ ہونے کا شور مچا رہے ہیں ان کا ایشو ترقیاتی کام نہیں، بلکہ ہم نے آزاد کشمیر میں جو نظام کی تبدیلی اور میگاپراجیکٹ شروع کیے ہیں وہ ہضم نہیں کر پارہے۔ حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن آزاد کشمیر کی اپوزیشن نے تمام قومی ایشو پر جو مثبت طرز عمل کامظاہرہ کیا ہے اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ شاہراہ پر میں نے کام بند نہیں کیا بلکہ یہ سردار عتیق نے بحیثیت وزیراعظم بند کروایا تھا میں نے تو کام شروع کروایا ہے میں آزاد کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کا احترام کرتا ہوں۔ سردار عتیق بڑے باپ کے بیٹے ہیں انھیں جھوٹ نہیں بولناچاہیے۔ مکر و فریب کی سیاست کو آزادخطہ کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی عوام کے دکھوں کا مداوا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ، کھڑی شریف میں بڑی اسلامی یونیورسٹی کے منصوبہ جات جلد شروع ہو جائیں گے۔ صدر پاکستان دسمبر کے مہینے میں ہی ان منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسطرح 15 دسمبر کو پونچھ میڈیکل کالج اور آئی ٹی یونیورسٹی کا افتتاح بھی ہو جائے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ مظفرآباد ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ مظفرآباد کو دارالحکومت کے شایان بنایا جائے گا اور لوگ اگلے سال تبدیلی محسوس کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ منگلاڈیم متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور بلاول بھٹو زرداری اور بختاور مستقبل کے وارث ہیں۔ پاکستان میں ضمنی انتخابات ٹوپی ڈرامہ تھا عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور مینڈیٹ لیکر حکومت بنائے گی۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام نارمل میزانیہ سے جاری ہیں۔ 20 ارب روپے کا اضافی پیکج آنے سے یہاں کے عوام اور علاقے کی تعمیروترقی کے حوالے سے تقدیر بدل جائے گی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے جلد ایجوکیشن کانفرنس منعقد کریں گے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے پبلک سروس کمیشن کی طرز پر نظام مرتب کیا جا رہاہے۔ آزادکشمیر کے بجٹ کا 40 فیصد حصہ محکمہ تعلیم پرخرچ کیا جا رہاہے لیکن امتحانی نتائج مایوس کن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 219407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش