0
Tuesday 11 Dec 2012 10:49

گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور مذہبی منافرت ہے، مہدی شاہ

گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور مذہبی منافرت ہے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کا کام غریب انسانیت کی خدمت کرنا ہے، ڈاکٹرز حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کریں، صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ میں ان ملازمین کو ترجیح دی ہے، جن کے ذاتی مکانات گلگت میں نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات کے حل کیلئے احکامات دیئے ہیں، ڈاکٹرز ناجائز کاموں سے گریز کریں جس سے گلگت کے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں لہٰذا ڈاکٹرز غریب بیمار انسانیت کی خدمت کریں، حکومت ڈاکٹروں کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرر ہی ہے۔

بعدازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈومیال کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور مذہبی منافرت ہے، حکومت دہشت گردی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گلگت کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد نظر رکھیں اور شہر کا امن خراب کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نے ریٹائرڈ ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کو 25% ادائیگی کے مسئلے کو حل کریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ خزانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریٹائرڈ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، حکومت عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے جس کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت طالب علموں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پی ایس ایف کے ورکروں سے ملاقات میں کہا حکومت ڈگری کالج گلگت میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی مکمل بااختیار ہے اور تنظیم سازی سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 220105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش