0
Tuesday 11 Dec 2012 16:34

بھکر، شرپسندوں کی جانب سے علم پاک کی بے حرمتی، ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا

بھکر، شرپسندوں کی جانب سے علم پاک کی بے حرمتی، ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بھکر کے علاقہ ٹبہ سادات میں فرقہ پرست شرپسندوں کی جانب سے آج صبح علم پاک کی بے حرمتی کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کوٹلہ جام روڈ پر 5 گھنٹے طویل دھرنا دیا گیا، بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے شرپسندوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ شرپسندوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج تک  واپس نہیں جائیں گے، کوٹلہ جام اور بھکر شہر کے سنگم پر واقع علاقہ ٹبہ سادات میں ٹھلہ پر نصب دو علم پاک نصب تھے، فرقہ پرست شرپسندوں نے آج صبح ایک علم پاک کو نذر آتش کردیا، جبکہ دوسرے علم پاک کو بھی نقصان پہنچا، جس پر اہل تشیع میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کی قیادت میں کوٹلہ جام روڈ پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔
 
اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو ’’لبیک یا حسین (ع)‘‘ کے نعرے بلند کر رہی تھی، مظاہرین نے نماز ظہرین بھی سڑک پر ہی باجماعت ادا کی، بعدازاں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ضلع ناظم حمید اکبر نوانی دھرنے میں پہنچ گئے اور مظاہرین کو شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ان سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی، جس پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ڈی پی او کیساتھ مذاکرات پر راضی ہوئے اور مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور سڑک کنارے کھڑے ہو گئے۔
 
آخری اطلاعات آنے تک شرپسندوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے شیعہ رہنماوں کے ڈی پی او کیساتھ مذاکرات جاری تھے، جبکہ دوسری جانب موقع پر موجود مظاہرین کا موقف تھا کہ جب تک سفیر حسین شہانی واپس نہیں آجاتے اور علم پاک کی بے حرمتی کے مرتکب شرپسندوں کیخلاف درج کئی گئی ایف آئی آر کی کاپی نہیں دکھا دیتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 220254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش