0
Friday 14 Dec 2012 13:43

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر سوزن رائس امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔ یو این او میں تعنیات امریکی سفیر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ بن غازی حملے پر ان کے تاثرات پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے وہ امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ وہ وزیر بن کر اپنے ملک کی خدمت کرسکتی تھیں، تاہم نامزدگی کا عمل بہت مشکل اور مہنگا ہے۔ سوزن رائس نے صدر اوباما کو خط لکھ کر دستبرداری سے آگاہ کیا۔ صدر اوباما نے ان کا موقف مانتے ہوئے کہا کہ سوزن رائس اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر برقرار رہیں گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق سوزن رائس امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ بن غازی واقعے پر بیان نے سوزن سے امریکی وزیر خارجہ بننے کا حق چھین لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوزن رائس نے صدر اوباما کو خط لکھ کر وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبرداری سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور سفیر کی ہلاکت پر اوباما انتظامیہ کے موقف سے ہٹ کرب یان دیا تھا۔ 

خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ اگر وہ وزیر خارجہ نامزد ہوئیں تو اس واقعے پر دیئے گئے بیان پر انتظامیہ کی جانب سے سوالات اور ان کی تصدیق کا عمل بڑا طویل، انتشار پھیلانے والا اور مہنگا پڑے گا، اس سے صدر اور امریکہ کی قومی اور بین الاقوامی ترجیحات بھی متاثر ہوں گی، یہ ملک کیلئے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، اس لئے وہ درخواست کرتی ہیں کہ انہیں وزیر خارجہ نامزد نہ کیا جائے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق صدر اوباما نے سوزن رائس کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے، تاہم انہیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر برقرار رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 221159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش