0
Saturday 15 Dec 2012 01:41

آزادی کا نعم البدل کچھ ہو ہی نہیں سکتا، شبیر احمد شاہ

آزادی کا نعم البدل کچھ ہو ہی نہیں سکتا، شبیر احمد شاہ
اسلام ٹائمز۔ شہداء کشمیر کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کے بعد مزاحمتی قائدین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تحریک کشمیر کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، انہوں نے حالیہ تصادم آرائی میں شہادت پانے والوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے 1947ء سے لیکر آج تک جام شہادت نوش کرنے والے تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محاذ آزادی کے بانی صوفی محمد اکبر نے شہیدوں کے مشن کی لاج رکھی ہے۔

شبیر شاہ نے کہا کہ آزادی کا نعم البدل کچھ ہو ہی نہیں سکتا، شہیدوں نے اپنی جانیں وطن عزیز کی آزادی کے لئے قربان کی ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں، جب تک شہیدوں کا پاک مشن پایہ تکمیل کو نہیں پہنچتا ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا دنیا کا سیاسی منظر نامہ بڑ ی تیزی سے بدل رہا ہے، صدیوں سے غلامی کی گہری نیند میں مست قومیں جاگ رہی ہیں، ظالم اور جابر حکمرانوں کے ایوانوں میں مسلسل زلزلے آرہے ہیں، غلامی کی نیند سے جاگنے والی قوموں کو پھر سلانا اب ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان دنیا کی تاریخ کا رات دن مطالعہ کر رہے ہیں، اب بھارتی حکمرانوں کے لئے کشمیریوں کو دوبارہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا بہت مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 221200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش