0
Monday 17 Dec 2012 23:10

رحمن ملک نے حافظ سعید کی گرفتاری کے بارے میں غلط بیانی کی ہے، بھارت کا الزام

رحمن ملک نے حافظ سعید کی گرفتاری کے بارے میں غلط بیانی کی ہے، بھارت کا الزام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک کے بھارت دورے پر نئی دہلی راجیہ سبھا میں آج بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے ایک بیان دیا ہے جس میں شنڈے نے کہا کہ انہوں نے رحمن ملک پر یہ واضح کردیا کہ پاکستان نے ابھی تک 11/26 کے ملزم حافظ سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ حافظ سعید ممبئی حملوں کی سازش کرنے والوں میں سے ایک تھا، شنڈے نے کہا کہ میں نے رحمن ملک پر خاص طور سے یہ واضح کیا کہ ہماری تفتیش میں یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ حافظ سعید 11/26 کی سازش کا اہم حصہ تھا، شنڈے نے مزید الزام لگایا کہ رحمن ملک نے سعید کی گرفتاری کے لئے اصل اسباب کے بارے میں غلط بیانی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 222193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش