0
Wednesday 19 Dec 2012 15:17

پیرس، افغان حکام، طالبان اور دیگر افغان دھڑوں کے 3 روزہ مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

پیرس، افغان حکام، طالبان اور دیگر افغان دھڑوں کے 3 روزہ مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 12 برسوں میں پہلی مرتبہ افغان حکام اور طالبان سمیت افغانستان کے مختلف گروہوں کے درمیان سہ روزہ مذاکرات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ مذاکرات کا اہتمام فرانسیسی وزارت خارجہ کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار اس نوعیت کے مذاکرات ہو رہے ہیں، جن میں افغان حکومت کی جانب سے صدر حامد کرزئی کے مشیر حاجی دین محمد اور امن کونسل کے سینئر ممبر معصوم اسٹنک زئی کی شرکت متوقع ہے۔ طالبان کی نمائندگی قطر میں ان کے سیاسی دفتر کے سینئیر ارکان شہاب الدین دلاور اور نعیم وردگ کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ گلبدین حکمت یار کی حزبِ اسلامی کی جانب سے غیرت بہیر پیرس پہنچے ہیں۔ مذاکرات کے بارے میں پہلے ہی سارے شرکاء کہہ چکے ہیں کہ نہ تو یہ امن بات چیت ہے اور نہ ہی سیاسی مذاکرات۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکا دو ہزار چودہ میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے مستقبل پر بات چیت کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں بارہ سال میں پہلی بار افغان حکام اور طالبان سمیت افغانستان میں سرگرم مختلف دھڑوں کے درمیان تین روزہ بات چیت کا آغاز بدھ سے ہو رہا ہے۔ بات چیت کا اہتمام فرانس کے تھنک ٹینک اسٹریٹیجک ریسرچ فاؤنڈیشن نے فرانسیسی وزارت دفاع اور وزارتِ خارجہ کی ایما پر کیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان گروہوں، افغان دھڑوں اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ تاہم ان مذاکرات کے بارے میں پہلے ہی سارے شرکاء کہہ چکے ہیں کہ نہ تو یہ امن بات چیت ہے اور نہ ہی سیاسی مذاکرات۔ بات چیت میں طالبان کی نمائندگی قطر میں ان کے سیاسی دفتر کے سینئر ممبران شہاب الدین دلاور اور نعیم وردگ کر رہے ہیں۔ شہاب الدین دلاور طالبان حکومت کے پاکستان اور سعودی عرب میں سفیر تھے۔ ان کے علاوہ گلبدین حکمت یار کی حزبِ اسلامی کی جانب سے غیرت بہیر پیرس پہنچے ہیں۔ افغان حکومت کی جانب سے صدر حامد کرزئی کے مشیر حاجی دین محمد اور امن کونسل کے سینیئر ممبر معصوم سٹنکزئی کی شرکت متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 222776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش