0
Friday 28 Dec 2012 10:30

ضلعی انتظامیہ اسکردو کا ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دعویٰ غلط ثابت ہوا

ضلعی انتظامیہ اسکردو کا ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دعویٰ غلط ثابت ہوا
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اسکردو کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرایہ نامہ پر عمل کرنے کے بجائے اپنے طرف سے من پسند ریٹ بنانا شروع کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسکردو کے سربراہ ڈپٹی کمشنر نے کہا تھا کہ شہر میں چلنے والی ٹیکسیوں کے کرایہ نامہ جاری کئے جائیں گے اور اس کرایہ نامہ پر عمل نہ کرانے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا لیکن ایک ماہ گزر گئے ابھی تک نہ کرایہ نامہ جاری ہوا اور نہ ہی ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے باعث ٹیکسی ڈرائیوروں اور مالکان حضرات ناجائز کرایہ وصول کر رہے ہیں، جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس شہر میں کوئی قانونی رٹ قائم نہیں جس کو جی چاہے وہی کرتا نظر آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 225229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش