0
Monday 31 Dec 2012 12:39

ایم کیو ایم نے تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم نے تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں لاکھوں کارکن بھرپور انداز میں شرکت کریں گے، یہ بات رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد اور وسیم آفتاب بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی الطاف حسین نے توثیق کردی ہے، الطاف حسین کی طرح طاہر القادری بھی جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، تاہم ہم یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ تو ہم انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں، پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے انتخابات انتہائی ضروری ہیں، الیکشن خودمختار اور بااختیار نگران حکومت کے تحت ہونے چاہییں، ملک میں 66 سالوں سے فرسودہ نظام قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین شروع سے اس نظام کو ختم کرکے حقیقی جمہوری نظام اور صحیح معنوں میں مڈل کلاس اور پڑھے لکھے لوگوں کی حکمرانی کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ غریب نوجوانوں کو آگے لائے اور متوسط طبقے کا انقلاب برپا کیا اور اس کا مظاہر ہ شہری سندھ سے اسمبلیوں میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کو بھیج کر کیا، ہمارے اس انقلابی سفر کو 1992ء میں جبری طور پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی، امید ہے پاکستان کے محب وطن عوام اس لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، اس سے تبدیلی کا آغاز ہوگا، ایم کیو ایم اپنے بنیادی نظریئے کیساتھ حکومت کی اتحادی ہے، عام انتخابات کیلئے عوام کی عدالت میں جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 226723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش