0
Saturday 5 Jan 2013 12:08

ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات اٹھائے، سعدیہ دانش

ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات اٹھائے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی مشیر سیاحت و کھیل اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی صدر سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں جن کو ملک عزیز پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کے حوالے سے پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان سے کالے قوانین کا خاتمہ کیا اور گندم پر سبسڈی دی جو اب تک برقرار ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ بر قرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی خالص عوامی جماعت ہے جو گراس روٹ لیول پر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مشیر سیاحت نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت کے قیام اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہید قائدین کی راہ پر چلتے ہوئے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے اور ملک کی تعمیر و ترقی اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 228041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش