0
Saturday 5 Jan 2013 19:45

طاہرالقادری اور الطاف حسین یہودیوں کے ایجنٹ ہیں،اہلحدیث یوتھ فورس

طاہرالقادری اور الطاف حسین یہودیوں کے ایجنٹ ہیں،اہلحدیث یوتھ فورس
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جاوید، ناظم تبلیغ مولانا عبدالقیوم ظہیر نے مرکز اہلحدیث لارنس روڈ میں مختلف عہدیدارن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم پانچ سال سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملک دُشمنی کا عذاب بھگت رہی ہے، طاہر القادری اور الطاف حسین استعماری ایجنٹ ہیں، دونوں کے آقا یہود و نصاری ہیں اور پاکستان کی دُشمنی انکا ایجنڈا ہے، نام نہاد مذہبی پنڈت طاہر القادری غیر ملکی شہریت کا حامل ہے۔

حافظ محسن جاوید نے کہا طاہر القادری بھی الطاف حسین کی طرح پاکستان میں قتل و غارت گری کی سیاست نیز انتخابات کا راستہ روک کر آمریت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان دیگر سیاستدانوں کی طرح ان کو بھی سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے پاکستانی سیاست میں دخل اندازی پر مستقل طور پر پابندی عائد کریں۔ اُنہوں نے کہا طاہر القادری کو انکا اپنا مذہبی گروہ بریلوی فرقے کے علمائے کرام بھی مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی، طاغو تی طاقتیں پورے وسائل کے استعمال کے باوجود بھی ایم کیو ایم کو کراچی کی سیاست سے نکال کر ملک پاکستان میں سیاسی جماعت نہیں بنوا سکے۔ مولانا عبدالقیوم ظہیر نے کہا استعماری طاقتوں نے طاہر القادری کو سات سال تک امریکہ، کینیڈا میں ذہن سازی کر کے دولت کے انبار لگا کر ڈالروں کی چھاؤں میں واپس بھیجا ہے، طاہر القادری علمی طور پر سیاسی یتیم ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کے دور میں عوامی تحریک کو خود اپنے ہاتھوں سے ختم کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لونگا۔

اُنہوں نے کہا جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور ممتاز سکالر و دانشور علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے حالات کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے طاہر القادری کو مناظرے کا چیلنج دیا جس پر طاہر قادری دُم دبا کر بھاگ گئے اور مرزا غلام احمد قادیانی کی سنت کو تازہ کر دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا اگر قادری صاحب میں ہمت ہے تو کسی بھی میدان میں علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کا چیلنج قبول کریں اور آ کر مناظرہ کریں تاکہ قوم حق و باطل میں فرق کو پہچان سکے۔
خبر کا کوڈ : 228324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش