0
Saturday 12 Jan 2013 01:15

امریکی صدر اوباما سے افغان صدر کی اہم ملاقات

امریکی صدر اوباما سے افغان صدر کی اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما سے افغان ہم منصب حامد کرزئی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں مستقبل میں افغانستان میں امریکی کردار، فوجی انخلا سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین نے افغان صدر کے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اہم سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات متوقع ہیں، جس کے تحت افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 230331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش