0
Sunday 13 Jan 2013 22:41

کوئٹہ و کراچی میں فوجی آپریشن کیا جائے، ہزارہ برداری کیساتھ ہیں، رحمت وردگ

کوئٹہ و کراچی میں فوجی آپریشن کیا جائے، ہزارہ برداری کیساتھ ہیں، رحمت وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ آخر ہزارہ برادری کا قصور کیا ہے؟ ہزارہ برادری پر ظلم کے پہاڑ کیوں گرائے جا رہے ہیں؟ کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کے باوجود پرامن ہزارہ کمیونٹی کو جان ومال کا تحفظ حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اس لئے بلوچستان کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو جان ومال کا تحفظ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہزارہ برادری کے احتجاج میں بھرپور شریک ہیں اور پوری قوم کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہو جائے اور مظلوموں کا مکمل ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی عوام کو جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں اور کراچی میں بھی فوجی آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اس ملک میں آمرانہ فیصلوں کی وجہ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ملک بھر میں بدامنی کے باعث عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی کے بعد عوام مکمل طور پر آمریت کو ویلکم کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ عوام کو جان و مال کا تحفظ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت سے تو آمریت بہتر تھی جس میں ملک بھر میں مثالی امن قائم تھا اور تمام انتظامی وپولیس عہدوں پر تقرریاں ترقیاں اور تبادلے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتے تھے اور عوام کو جان و مال کا تحفظ حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایک بار پھر فوج کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ جب بھی جمہوریت آتی ہے ملک میں میرٹ کا قتل کر کے راشی سفارشی اور سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کر کے عوام کو لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور عوام کا جان و مال کو کوئی تحفظ نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور ہر دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم کرئے اور صوبے میں ہر صورت گورنر راج قائم کرئے اور سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے قتل کا مقدمہ اسلم رئیسانی کے خلاف درج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 230884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش