0
Thursday 17 Jan 2013 09:39

کوئٹہ کے مومنین نے مظلومین پاکستان کے حوصلے بلند کر دیئے، علامہ علی رضوی

کوئٹہ کے مومنین نے مظلومین پاکستان کے حوصلے بلند کر دیئے، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مظلومین اور لواحقین شہداء نے بدن سے تیروں کو موڑنے اور گلے سے خنجر کو کاٹنے کا کربلائی درس دہراتے ہوئے مظلومین و مستضعفین پاکستان کے ہمت اور حوصلے کو بلند کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومنین کوئٹہ کی فتح نے علامہ مفتی جعفر حسین کے دور کی یاد تازہ کردی جس نے آمر وقت ضیاء الحق کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا، اسی طرح انہوں نے جمہوری آمر قاتلوں اور درندوں کی پشتی بان، ظالم اور احمق رئیسانی کی حکومتی تخت کو زمین بوس کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 231972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش