0
Friday 25 Jan 2013 21:59

بارودی قوتوں کو درود و سلام کی طاقت سے شکست دینگے، سنی تحریک

بارودی قوتوں کو درود و سلام کی طاقت سے شکست دینگے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک راولپنڈی سٹی کے زیراہتمام میلاد ریلی چونگی نمبر 4 باغ سرداراں سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یارسول اللہ ﷺ، سرکار کی آمد مرحبا، آئی تحریک چھائی تحریک سنی تحریک سنی تحریک کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں برآمد ہوئی۔ سنی تحریک کے خصوصی رضا کار ریلی کے حفاظتی انتظامات اور ریلی کو روٹ کے مطابق لیجانے کے لئے معمور تھے۔ ریلی باغ سرداراں، عیدگاہ شریف سے ہوتے ہوئے جب فوارہ چوک پہنچی تو مفتی لیاقت علی رضوی، پیرسرکارجی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ اشفاق احمد صابری، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی سمیت دیگر قائدین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہ استحصالی و بارودی قوتوں کو درود و سلام کی طاقت سے شکست دیں گے۔ امن، محبت، بھائی چارگی کے فلسفے سے دہشت گردی کی کمر توڑ دیں گے۔ عاشقان رسول جلوسوں، ریلیوں میں درودوسلام کی صداؤں سے فضا کو معطر کردیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور آئین کی روشنی میں فی الفور نظام مصطفی نافذ کیا جائے۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔ بارہ ربیع الاول کومنعقدہ سیرت کانفرنس کا نام قومی میلاد کانفرنس رکھا جائے۔

پیرسرکارجی نے کہا کہ صیہونی قوتیں شان رسالتؐ کیخلاف زہراگلنے سے باز رہیں۔ چارلی ہیڈو کی گستاخانہ کتاب پر او آئی سی کا محض ایک مذمتی بیان کا فی نہیں ہے۔ مسلم حکمران اپنی روایتی سستی ترک کر کے تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ ہم عید میلاد النبی ﷺ یوم تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منا رہے ہیں لہٰذا بارہ ربیع الاول کے جلسے جلوس توہین رسالت کیخلاف ایک ریفرنڈم ہونگے۔

علامہ عطاء الرحمن دھنیال نے کہا کہگذشتہ چند سالوں سے 12 ربیع الاول شریف کے تقدس کو پامال کرنے کے جو واقعات پیش آرہے ہیں ان کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اتنے مقدس دن میں شرپسندی اور دہشت گردی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
خبر کا کوڈ : 234544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش