0
Friday 1 Feb 2013 07:19

ملتان، ایم ڈبلیوایم ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ میڈیا سیل کا اعلان

ملتان، ایم ڈبلیوایم ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ میڈیا سیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر ملت جعفریہ کی جماعتوں نے مشترکہ طور وحدت میڈیا سیل کا اعلان کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری میڈیا سیل محمدرضانقوی وحدت میڈیا سیل کے کوارڈینیٹر مقرر۔ میڈیاسیل کا مقصد ملتان اور جنوبی پنجاب میں ہونے والے واقعات سے میڈیا کو مکمل آگاہ کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر وحدت میڈیا سیل کی پانچ رُکنی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا جس مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری میڈیا سیل محمدرضا نقوی، سیکرٹری نشرواشاعت محمد علی مہدی، انجمن علی وارث کے سربراہ علی رضا بخاری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فراست رضا، جعفریہ رابطہ کمیٹی کے رہنما تقی حیدر شامل ہیں۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سیل کے قیام سے مقامی سطح اور دیگر شہروں کو جنوبی پنجاب میں ہونے والے واقعات اور پروگرامات کی تشہیر کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 236384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش