1
0
Wednesday 13 Feb 2013 22:13

ویلنٹائن ڈے کو حجاب ڈے کے طور پر منایا جائے، آئی ایس او پشاور

ویلنٹائن ڈے کو حجاب ڈے کے طور پر منایا جائے، آئی ایس او پشاور

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن شعبہ تربیت کے مسئول علی عمران نے کہا ہے کہ اگر مسلمان اپنی تہذیب و تمدن اور رسومات کی صحیح تشریح کرکے انہیں اپنا لیں تو آئے روز کی مغربی یلغار کے شکنجے سے جان چُھڑا سکتے ہیں لیکن دن بدن ہم بھرپور طریقے سے اُن کے آلہ کار کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا راز اُس کی نوجوان نسل کی بیداری میں پوشیدہ ہے۔ مگر افسوس کہ مستقبل کے معمار مغرب کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں لیکن جو قومیں آج مغرب کے مقابلے میں برسر پیکار ہیں وہ دنیا میں کامیاب و کامران ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مغربی تہوار کی روک تھام نہ کی گئی تو ہمارے باعزت معاشرے کی بنیادیں کُھوکھلی رہ جائیں گی اور نافرمان اور بےحیاء نسل کے سوا ہمارے ہاتھ کُچھ نہیں آئے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات وسیم عباس نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اور بےحیائی پر مبنی ثقافت ہے۔ جو اسلامی روایات کے خلاف اور اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ پورے پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کو حجاب ڈے کے طور پر منایا جائے۔

خبر کا کوڈ : 239393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اگر یہ پیغام آئی ایس او شعبہ خواہران کی طرف سے ہوتا تو بہت اچھا ہوتا، ان کی فعالیت کے بارے میں بہت کم سننے میں آتا ہے۔
ہماری پیشکش