0
Thursday 14 Feb 2013 01:59

سُنی تحریک دہشتگردی کیخلاف اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی

سُنی تحریک دہشتگردی کیخلاف اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ سُنی تحریک عوامی نیشنل پارٹی کی دہشتگردی کیخلاف ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ دہشتگردی کیخلاف موثر حکمت عملی اور دوٹوک مؤقف اختیار کریں۔ لفظوں کے ہیر پھیر، جلسوں اور قرار دادوں کی بجائے پاکستان کو عملاََ بچانے کیلئے سب کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ دہشت گردوں سے مذاکرات اور ان کو معافی کی باتیں کرنے والے بتائیں ملکی سلامتی کے اداروں، علماء، مشائخ، مساجد، مدارس، عوام اور قائدین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کو کس طرح معاف کیا جاسکتا ہے ؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبۂ نشرواشاعت کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فہیم الدین شیخ نے کہا کہ  65 سال کے بعد بھی ہم امن کی تلاش میں سرگرداں ہیں، یہ سب ہماری سیاسی جماعتوں میں سیاسی وژن نہ ہونے کے باعث ہے۔ پاکستان سنی تحریک اور اے این پی دونوں جماعتیں دہشتگردی کا شکار جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتوں نے اپنے قائدین، رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کی قربانیاں دی ہیں۔ ان حالات میں کہ جب شہر قائد جل رہا ہے، بلوچستان سُلگ رہا ہے اور خودکُش دھماکوں، ڈراؤن حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پُورا ملک بدامنی کاشکارہے، عوامی نیشنل پارٹی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل کیلئے ملک بھر کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو اکٹھاکرنا قابل تحسین امرہے کیونکہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ کراچی میں جاری سنی تحریک کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 239433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش