0
Wednesday 27 Feb 2013 19:54

مجلس مشاورت کا احتجاجی کیلنڈر کے پہلے پروگرام کی کامیابی پر اظہار اطمینان

مجلس مشاورت کا احتجاجی کیلنڈر کے پہلے پروگرام کی کامیابی پر اظہار اطمینان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس مشاورت نے ایک بیان میں مجلس کی طرف سے جاری کردہ احتجاجی کیلنڈر کے پہلے پروگرام کی کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے امید ظاہر کہا کہ مجلس کے پروگراموں پر عوام من و عن عمل کر کے شہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کے اجساد کی حصولیابی تک اس جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری و ساری رکھیں، مجلس کی طرف سے جاری بیان میں وکلاء کی طرف سے عدالتوں میں شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کی اجساد کی حصولیابی کیلئے مرتب شدہ پروگرام کی پہلی کڑی کے طور پر بہ احسن احتجاج عمل میں لایا، اگر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے اس مارچ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور طاقت کابے دریغ استعمال کیا گیا لیکن وکلاء برادری نے اپنے جذبہ اور حوصلہ کو سرد نہ ہونے دیا اور بہ احسن اپنی مانگ کو دنیا کے سامنے رکھا، مجلس نے آج کے پروگرام کے حوالے سے جنوبی کشمیر کے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ شمالی اضلاع کے ہر ضلع صدر مقام اور تحصیل میں لوگ قوم کے دونوں محسنوں کی اجساد کی واپسی کی مانگ زور و شور سے اٹھائیں۔
 
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر احتجاجوں کی قابض انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہیں دی جاتی تو ہر شخص اپنی اپنی جگہ صدائے احتجاج بلند کرے، مجلس کی طرف سے تجارتی برادی اور ٹرانسپورٹ انجمنوں پر وزر دیا گیا کہ وہ قوم کی اس مشترکہ برحق جدوجہد میں پیش پیش رہیں اور اس بات کا عملی ثبوت پیش کریں کہ ان محسنان کشمیر کی عظیم قربانیوں کو ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا کوئی بھی طبقہ نظر انداز نہیں کر سکتا اور ان کی اجساد کی حصولیابی اور بالآخر ہندوستان کے جبری قبضہ سے آزادی کشمیری قوم کی اولین مانگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 242950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش