0
Friday 8 Mar 2013 13:30

اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی بمباری، 13شدت پسند ہلاک

اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی بمباری، 13شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیوں میں 13 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں اوت میلہ اور مندر میلہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 245159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش