0
Saturday 16 Mar 2013 21:54

قومی اسمبلی تحلیل کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری، رات 12 بجے کے بعد کوئی ایم این اے نہیں ہو گا

قومی اسمبلی تحلیل کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری، رات 12 بجے کے بعد کوئی ایم این اے نہیں ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزارت پارلیمانی امور کی طرف جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 52 کے تحت قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرکے رات بارہ بجے تحلیل ہو جائے گی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی سیکرٹری صدر مملکت، پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ، وزیراعظم، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری قومی اسمبلی، سینٹ، تمام وزارتوں، ڈویژنوں، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور چیف سیکرٹریز کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن الگ سے جاری کرے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آئین کے آرٹیکل باون کے تحت قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی۔ نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور کے ڈپٹی سیکرٹری نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد قومی اسمبلی سولہ مارچ کے روز تحلیل ہوگئی، رات بارہ بجے کے بعد کوئی ایم این اے نہیں ہو گا۔ وفاقی کابینہ کی تحلیل کے لیے کابینہ ڈویژن علیحدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملہ پر 19 مارچ تک مشاورت جاری رہ سکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل دو سو چوبیس اے کے تحت حکومت کے پاس اسمبلیوں کی تحلیل کے تین دن کے اندر نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے کا اختیار ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو انیس مارچ کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی کو دو دو نام ارسال کرنے سے پہلے حکومت یا اپوزیشن کو مجوزہ نام تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 247091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش