0
Tuesday 19 Mar 2013 20:24

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات طلب کرلیں

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام ٹائمز۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین طلحہ محمود کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کا 66 ممالک کے ساتھ آمد پر ویزا دینے کا معاہدہ ہے، 16جولائی 2000ء سے دسمبر 2012ء تک 3 ہزار امریکیوں کو ویزے دیئے گئے، چیئرمين کميٹي طلحہ محمود نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ہزاروں امریکیوں کو غیرقانونی ویزے دیئے گئے، کمیٹی نے امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ چیئرمين کمیٹی نے وزارت خارجہ کے حکام کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہيں پاکستانیوں کا خیال نہیں تو انہیں اپنے عہدوں پر بھی نہیں رہنا چاہیئے، پاکستانی قیدی ہزاروں کی تعداد میں دیگر ملکوں میں قید ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کمیٹی نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور تمام قیدیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں میں اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ وزارت خارجہ حکام آج اس لئے بھاگے کیونکہ آج عافیہ صدیقی کا معاملہ چلنا تھا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو سزا دلوانے میں وزارت خارجہ کے لوگ ملوث ہیں، ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو تجویز دی کہ ویزا پالیسی پر جو ملک جیسا سلوک کر رہے ہیں، ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 247771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش