0
Wednesday 20 Mar 2013 00:07

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہے، گورنر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گذشتہ رات کو گورنر ہاوٴس بھجوائی تھی۔ جس پر گورنر انجینئر شوکت اللہ نے آج دستخط کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کی تقریب حلف برداری کل شام پانچ بجے ہو گی۔ دوسری جانب امیر حیدر خان ہوتی وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے سے قبل ہی سی ایم ہاوس سے اپنے آبائی گھر مردان منتقل ہو گئے۔ امیر حیدر خان ہوتی پانچ سال قبل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ سی ایم ہاوس میں مقیم رہے۔ جبکہ انہوں نے اپنا پروٹوکول اسکواڈ بھی واپس کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 247866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش