0
Thursday 21 Mar 2013 21:51

لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع

لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی نائب صدر اور کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کو ایک ماہ قبل رحیم یارخان میں واقع ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا تھا لیکن کوئٹہ بم دھماکے کی لشکر جھنگوی کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پولیس نے ان کو باقاعدہ گرفتار کر کے ایک ماہ کے لئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔

کوٹ لکھپت میں ملک اسحق کی نظربندی کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی آج اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں علمدار روڈ بم دھماکے میں ہزارہ شیعہ برادری کے 90 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جب کہ کیرانی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ہزارہ شیعہ برادری کے 80 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے اور ان دھماکوں کی ذمہ کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 248292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش