0
Friday 22 Mar 2013 12:58

شہباز شریف نے پاک ایران گیس منصوبہ کو صدر زرداری کا فراڈ قرار دیدیا

شہباز شریف نے پاک ایران گیس منصوبہ کو صدر زرداری کا فراڈ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو صدر زرداری کا عوام کے ساتھ فراڈ قرار دیدیا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب حکومت تحلیل ہو رہی ہے اس وقت صدر زرداری کی جانب سے ایران کے ساتھ گیس کا معاہدہ کر لینا عوام سے ووٹ بٹورنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے عوام جاتنے ہیں کہ کون ان کا خیر خواہ ہے اورکون ان کی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہے۔ اپنی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر زرداری جانتے تھے کہ الیکشن میں ان کی پارٹی کا صفایا ہو جانا ہے اور صرف آنے والی حکومت کو الجھانے کیلئے حکومت کی آخری سانسوں میں یہ معاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بدترین خیانت ہے، عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ منصوبہ پہلے روز ہی کیوں شروع نہیں کیا گیا، اگر ایسا ہو جاتا توآج یہ مکمل ہو چکا ہوتا اور ملک کے کونے کونے میں گیس پہنچ چکی ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 248391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش