0
Friday 5 Apr 2013 00:26

انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا اہم کردار ہے، چیف جسٹس

انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا اہم کردار ہے، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے شفاف اور آزاد انتخابات ضروری ہیں، ریٹرننگ افسران بغیر کسی دباوٴ کے اپنے فرائض انجام دیں۔ کراچی میں ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ریٹرننگ افسران بغیرکسی دباوٴ کے خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں، انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کو عدلیہ کی ضرورت ہے، ریٹرننگ افسران کو ووٹرز اور امیدواروں کے ساتھ انصاف کرنا ہے، قوموں کی ترقی جمہوری نظام کے چلنے سے جڑی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صحیح جمہوریت کیلئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے شفاف اور آزاد انتخابات ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش