0
Friday 12 Apr 2013 09:02

سرینگر کے دو کم عمر لڑکوں پر سیفٹی ایکٹ عائد، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انکشاف

سرینگر کے دو کم عمر لڑکوں پر سیفٹی ایکٹ عائد، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ عالمی حقوق البشر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’نابالغان کی نظر بندی کو غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سرینگر کے 2 کم عمر لڑکوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا، ایمنسٹی کے پروگرام ڈائریکٹر ششی کمار نے مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے ان دونوں لڑکوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ایس اے کے تحت گرفتاریاں عالمی قوانین اور حقوق البشر کی سریحاً خلاف ورزی ہے، اس دوران شمالی قصبہ سوپور کے 17 سالہ لڑکے کو بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کورٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا، بین الاقوامی حقوق البشر ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی پولیس نے 15 اور 16 سالہ دو نابالغ لڑکوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگا کر انہیں جیل بھیج دیا، تفصیل فراہم کرتے ہوئے ایمنسٹی نے کہا ہے کہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ آصف مجید شاخساز اور 16 سالہ سجاد احمد میر کو امن میں خلل ڈالنے اور سنگباری کے الزام میں بالترتیب 25 مارچ اور 8 مارچ کو گرفتار کیا گیا، بیان کے مطابق ان دونوں نابالغ لڑکوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا اور دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نابالغان کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کئے جانے کو عالمی حقوق انسانی کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کمسن یا کم عمر لڑکوں کو بالغ قیدیوں کے ساتھ رکھنا بھی خلاف قانون ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پروگرام ڈائریکٹر برائے بھارت ششی کمار ویلاتھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ٹیم نے اپنے حالیہ دورہ سرینگر کے دوران سیول سوسائٹی سے وابستہ مختلف گروپوں اور افراد بشمول صحافیوں، قانون دانوں اور حقوق انسانی کارکنان کے ساتھ وادی کی تازہ صورتحال اور قیدیوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگانے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ششی کمار نے بتایا کہ اس تبادلہ خیال کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ سرینگر میں پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کر کے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگادیا، انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد دونوں کم عمر لڑکوں کے بارے میں معلومات اکھٹا کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 253568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش