0
Monday 15 Apr 2013 17:47

صاحبزادہ فضل کریم کی وفات قومی سانحہ ہے، ایم ڈبلیو ایم

صاحبزادہ فضل کریم کی وفات قومی سانحہ ہے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی ترجمان سید حسن ظفر نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی وفات کو قومی سانحہ اور دینی قوتوں کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ فضل کریم نے اپنی زندگی اتحاد بین المسلمین کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ہر وقت قومی مسائل پر بڑھ چڑھ کر بولتے تھے۔ پوری قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی اتحاد بین المسلمین کیلئے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سنی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالٰی پسمندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 254352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش