0
Saturday 20 Apr 2013 02:21

بد دیانت اور خائن کو ووٹ ڈالنا بدترین گناہوں میں سے ہے، معراج الہدی صدیقی

بد دیانت اور خائن کو ووٹ ڈالنا بدترین گناہوں میں سے ہے، معراج الہدی صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور قومی اسمبلی حلقہ NA-245 کراچی کے لئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ووٹ کو شریعت کے تناظرمیں اہم فریضہ سمجھ کر ادا کریں گے تب ہی ملک پر دیانتدار، نیک اور صالح قیادت حکمرانی کر سکے گی۔ عوام اپنے نمائندے کے کردار و عمل کے بارے میں پوری تحقیق کرنے کا حق رکھتے ہیں، بد دیانت، خائن اور چور کو ووٹ ڈال کر منتخب کرانا بدترین گناہوں میں سے ہے، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگتتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اس کی پہچان آئین، دستور سب اسلام ہے مگر 65 سالوں میں اسلام کو حکمرانی کا موقع نہیں مل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے پاس موقع ہے کہ سب کو آزمانے، دکھ جھیلنے کے بعد امریکی غلاموں کو مسترد کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں نیک، دیانتدار اور صالح قیادت کا ساتھ دیں۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لئے فکر و عمل کی تبدیلی ناگزیر ہے، اللہ کو راضی کرنے اور اس کی رحمتوں کے در کھلوانے کے لئے قرآن مجید نے سچے دل سے توبہ استغفار کا طریقہ بتایا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں فرمایا کہ جب ذمہ داری کے مناصب نا اہل اور بد دیانت لوگوں کو دیئے جانے لگیں تو بس پھر قیامت کا انتظار کرو۔ زلزلہ، سیلاب، قدرتی آفات، بدامنی قتل و غارت گری جیسے عذاب رب کی نافرمانیوں اور اُس سے دوری کا نتیجہ ہیں، اس لئے رب سے تعلق مضبوط کرنے اور اپنے لئے خوفخدا رکھنے والے حکمرانوں کو منتخب کرنا ہی وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 255946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش