0
Sunday 21 Apr 2013 19:31

عمران خان صدر زرداری کی زبان بول رہے ہیں، 11 مئی کو شیر پر ٹھپہ لگائیں، شہباز شریف

عمران خان صدر زرداری کی زبان بول رہے ہیں، 11 مئی کو شیر پر ٹھپہ لگائیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی شہباز شریف اور مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ 11 مئی کو کرپشن کرنے والوں کا یوم احتساب ہوگا اور عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو 11 مئی کو شیر پر ٹھپہ لگائیں۔ میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ میانوالی کے لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں اور اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو 11 مئی کو شیر پر ٹھپہ لگائیں۔ انہوں نے کہا انقلاب اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سیلاب میں کہاں تھے، اس مشکل وقت میں آپ کا خادم آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ شہباز شریف نے کہا عمران خان صدر زرداری کی زبان بول رہے ہیں اور آصف زرداری تحریک انصاف کے ذریعے سازش کروا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار پھر خدمت کا موقع دیا تو دو سال میں اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کر دیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 لاہور کے مضافاتی علاقے کا دورہ کیا، وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں مراکہ، چوہنگ، سندر اڈا اور شامکے بھٹیاں گئے، جہاں ان کا شیر شیر آیا کے پْرجوش نعروں سے استقبال کیا گیا اور جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں اور ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والوں کو بتادیں کہ وہ جاگ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 256487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش