0
Friday 26 Apr 2013 00:47

نواز شریف نے ہر مشکل وقت میں صدر زرداری کا ساتھ دیا، پہلی گیند پر اسکی وکٹ گرا دونگا، عمران خان

نواز شریف نے ہر مشکل وقت میں صدر زرداری کا ساتھ دیا، پہلی گیند پر اسکی وکٹ گرا دونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحبان جعلی سروے کرواتے رہیں، عوام تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مسائل کی اصل جڑ کرپشن ہے۔ اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔ ایک دن ایسا آئے گا کہ بیرون ممالک کے افراد پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حکومت اپنے کسانوں کو سستی بجلی، کھاد اور تمام طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ہم اپنے چھوٹے کسان کو اٹھائیں گے، پیسہ بنانے کا موقع دیں گے اور پیداوار کا پورا منافع فراہم کریں گے۔ نئے پاکستان میں سب سے پہلے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جائے گا۔ پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز گذشتہ پانچ باریوں میں قوم کو بجلی کے بحران سے نجات نہیں دلا سکی۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف جنگلہ بس سروس کی بجائے قوم کو بجلی بحران سے نجات دلانے کے لئے کام کرتے۔ عوام مسلم لیگ نواز کو بار بار آزما چکے ہیں۔ میاں صاحبان جعلی سروے کرواتے رہیں، لوگ تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ پرانی جماعتیں نوجوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ پہلی گیند پر نواز شریف کی وکٹ گرا دوں گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ان کے سامنے اس ڈر سے نہیں آتے کہ وہ پہلی گیند پر ہی آوٹ ہوجائیں گے۔ پاک پتن میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی جگہ بجلی کے منصوبوں پر پیسہ خرچ کیا گیا ہوتا تو پنجاب میں آج 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ہر مشکل وقت میں صدر زرداری کا ساتھ دیا اور اب لوگوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ڈرا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ کرپشن ہے، ان کا وعدہ ہے کہ کرپشن ختم کرکے ایسے خوشحالی لائیں گے کہ دوسرے ممالک سے لوگ روزگار کی تلاش میں پاکستان آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 258018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش