0
Tuesday 30 Apr 2013 01:14

حامد کرزئی امریکی سی آئی اے سے ڈالروں بھرے تھیلے لیتے رہے ہیں، نیویارک ٹائمز

حامد کرزئی امریکی سی آئی اے سے ڈالروں بھرے تھیلے لیتے رہے ہیں، نیویارک ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے نے افغان صدر حامد کرزئی کو ڈالروں سے بھرے تھیلے دیئے۔ سی آئی اے سے ملنے والی اس رقم کو گھوسٹ منی کہا جاتا تھا۔ نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے دس برسوں میں کرزئی حکومت کو تھیلوں میں چھپا کر لاکھوں ڈالرز دیئے۔ صدر حامد کرزئی کے 2002ء سے 2005ء تک چیف آف اسٹاف رہنے والے خلیل رومان کے مطابق سی آئی اے سے ملنے والی رقم کو گھوسٹ منی کہا جاتا تھا۔ اخبار لکھتا ہے کہ ممکنہ طور پر اس میں سے کچھ رقم القاعدہ اور طالبان کو بھی دی گئی ہو تاکہ جنگ جاری رہ سکے، اور اس طرح افغانستان میں امریکہ کے وجود کا جواز فراہم ہو۔

اخبار کے مطابق سی آئی اے نے افغانستان میں رشوت اور بدعنوانی کے ذریعے خود کو طاقتور اور مضبوط بنانے کی بھی کوشش کی تھی۔ تاہم اصل حقیقت کیا ہیں یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اس بارے میں امریکی حکومت یا سی آئی اے کے حکام نے تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق سی آئی اے نے امریکی ڈالر سوٹ کیس میں ڈال کر حامد کرزئی کے حوالے کئے۔ یہ ڈالر افغانستان سمگل کئے جانے سے قبل پلاسٹک بیگ کے اندر بند کئے گئے تھے اور ہر مہینے بڑی تعداد میں یہ ڈالر افغان صدر کے دفتر کو بھیجے جاتے تھے۔ ایک امریکی عہدیدار نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ افغانستان میں کرپشن کا ایک سب سے بڑا ذریعہ خود امریکہ بھی رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 259196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش