0
Wednesday 1 May 2013 17:21

پارا چنار، مدرسہ دار الزہرا (س) میں یوم خواتین اور جشن میلاد کا انعقاد

پارا چنار، مدرسہ دار الزہرا (س) میں یوم خواتین اور جشن میلاد کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ دار الزہرا (س) پارا چنار میں 20 جمادی الثانی کی مناسبت سے یوم خواتین اور آمد خاتون جنت حضرت بی بی زہرا (س) کے موقع پر میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرسہ کی اساتذہ و طالبات نے سیدۃ النساء العالمین حضرت بی بی زہرا (س) کو خواتین کے لئے آئیڈیل قرار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خاتون جنت حضرت بی بی زہرا (س) کے ولایت کے دفاع اور حق میں خطبات طاغوت کے مقابلے میں قیام اور ظلم و بربریت کی ابدی شکست کا نام ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکیم الامت علامہ اقبال (رح) نے بھی مسلم خواتین کے لئے سیرت خاتون جنت حضرت بی بی زہرا (س) کو آئیڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے بچوں اور بچیوں کی حسن (ع) و حسین (ع) اور زینب (س) و ام کلثوم (س) کی طرح تربیت کریں۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ  مغرب کی اندھی تقلید اور یورپ کے معین کردہ دن پر یوم خواتین منانے کی بجائے 20 جمادی الثانی کو پاکستان بھر میں یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 259804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش