0
Wednesday 1 May 2013 18:43

نظام مصطفی کے نفاذ تک ملکی حالات درست نہیں ہو سکتے، ثروت اعجاز قادری

نظام مصطفی کے نفاذ تک ملکی حالات درست نہیں ہو سکتے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کرے گی کیونکہ نظام مصطفی (ص) کا نفاذ تمام مسائل کا حل ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ یہ بات پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے لاہور دورہ کے موقع پر حلقہ پی پی 146 میں پاکستان سنی تحریک کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 146 کی عوام مولانا محمد علی نقشبندی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتوں کو اسلامی جمہوری پاکستان کے عوام کسی صورت 11 مئی کو ووٹ نہیں دیں گے جب تک میں نظام مصطفی نفاذ نہیں ہو گا ملک کے حالت درست نہیں ہو سکتے۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے حلقہ این اے کے 124 کے امیدار علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سالہاسال سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو لوٹا ہے اور ان دونوں بڑی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو تباہ وبرباد کر کے رکھا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ نے پانچ سال میں سوائے مایوسی کے قوم کو کچھ نہیں دیا، اب وقت آ گیا ہے کہ قوم 11 مئی کو گھروں سے باہر نکل کر محب وطن جماعت سنی تحریک کا ساتھ دے۔
خبر کا کوڈ : 259831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش