0
Saturday 4 May 2013 19:41
مولانا فضل الرحمان نے 5 سال تک زرداری کے ساتھ مل کر پختونوں کا خون بہایا

ڈالر لے کر مجاہدین بنائے اور پھر ڈالر لے کر انہی کو مارا گیا، عمران خان

ڈالر لے کر مجاہدین بنائے اور پھر ڈالر لے کر انہی کو مارا گیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور پانچ سال تک زرداری کے ساتھ مل کر پختونوں کا خون بہایا۔ چارسدہ اور مردان میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کہا تھا کہ امریکا کی جنگ میں حصہ لے کر تباہی ہو گی اور یہ کبھی نہیں کہا کہ دہشت گردی کی یہ جنگ ہماری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجاہدین کو روس سے جہاد کے لئے جمع کیا گیا اور پھر انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا۔ ڈالر لے کر مجاہدین بنائے اور پھر ڈالر لے کر انہی کو مارا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 50 ہزار لوگ شہید کروا جا چکے ہیں، اس کا ذ مہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب جنرل مشرف سے ملے ہوئے تھے۔ شیر لاہور میں بیٹھا ہوا ہے جو سرکس کاشیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو نوجوان ملک کی تقدیر بدلیں۔ اسفند یار جب امریکا گئے واپس آئے تو پختونوں کی بجائے امریکا کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اے این پی نے گزشہ پانچ سالوں میں خوب کرپشن کی۔
خبر کا کوڈ : 260702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش