0
Wednesday 19 May 2010 20:49

فیس بک پر پابندی کافی نہیں،حامد سعید کاظمی

فیس بک پر پابندی کافی نہیں،حامد سعید کاظمی
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت اور ویب سائٹ بلاک کرنا کافی نہیں،اس حوالے سے مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے مذہبی امور کا اجلاس بلائیں،تاکہ اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کم از کم ایک دن کیلئے احتجاجاً مغربی ممالک کو تیل کی سپلائی بھی معطل کریں۔ 
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے نبی مہرباں صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کے نازیبا خاکوں سے متعلق مقابلے کرانے والی انٹرنیٹ ویب سائیٹ فیس بک کو بند کر دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے نازیبا خاکوں سے متعلق دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کو پاکستان میں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فیس بک کو بند کر دیا ہے۔یہ پابندی غیر معینہ مدت تک کے لیے عائد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 26205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش