0
Saturday 11 May 2013 21:36

کراچی میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اعتراف

کراچی میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے قوم سے شفاف انتخابات کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا تاہم کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے پیش نظر اس کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ دھاندلی سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ ہوں، تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے اس لئے کراچی میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب میں انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انتخابات کی ذمہ داری ادا ہو گئی، امید ہے ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بھی شہریوں نے سکون سے ووٹ ڈالا، صوبہ پنجاب میں اکا دکا کے علاوہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بعض جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ پولنگ کا عملہ اور سامان نہ پہنچنے کی بھی اطلاعات ملی تھیں۔ کراچی میں پولنگ شروع ہونے میں دو سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرے ہم شکایت کے ازالے کے لئے بیٹھے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی کے جن حلقوں میں رات آٹھ بجے تک پولنگ کا ٹائم دیا گیا ہے وہاں فوجی حکام نے یقین دلایا ہے کہ رات آٹھ بجے تک سکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بھی شہریوں نے سکون سے ووٹ ڈالا۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ٹرن آؤٹ پچاس سے ساٹھ فیصد تک رہا۔
خبر کا کوڈ : 262924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش