0
Wednesday 15 May 2013 09:27

نواز شریف حریت کے دونوں دھڑوں کو مدعو کریں، سردار عتیق

نواز شریف حریت کے دونوں دھڑوں کو مدعو کریں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی وزارت عظمی کی تقریب حلف برداری میں جہاں ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دی ہے وہاں وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے رہنمائوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے کشمیر کے مسئلے کے حل کو کھلے دل سے قبول کرنا ہو گا۔ دوسرا ہندوستان کو توسیع پسندانہ عزائم ترک کر کے خطے میں پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا پڑے گا۔ کشمیریوں نے استحکام پاکستان اور دفاع پاکستان کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔ میاں نواز شریف ہدنوستان جانے سے پہلے سعودی عرب جائیں اور روضہ رسول (ص) پر حاضری دیں، پھر حریت کانفرنس اور آزد کشمیر کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر ہندوستان جائیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع باغ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار عتیق نے (ن) لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے پیش کش کی کہ پاکستان کے آبی وسائل، ایٹمی پروگرام، مسئلہ کشمیر، استحکام پاکستان اور دہشت گردی کے خاتمے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے آل جمون و کشمیر مسلم کانفرنس کا مکمل تعاون ان کو حاصل رہے گا۔ سردار عتیق نے کہا کہ طالبان نواز شریف کا احترام کرتے ہیں ان پر طالبان کا کوئی دبائو نہیں ہے امید ہے کہ نوازشریف اس تعلق کو پاکستان کے حق میں استعمال کریں گے اور پاکستان کو دہشت گردوں کے حملوں سے بچائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 263974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش