0
Sunday 19 May 2013 20:25

کیانی، نواز ملاقات خوش آئند ہے، علامہ ریاض حسین شاہ

کیانی، نواز ملاقات خوش آئند ہے، علامہ ریاض حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی قوم برچھی پر نہیں پرچی پر یقین رکھتی ہے، قومی مسائل پر سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، عوام کا اجتماعی فیصلہ خیر کی خبر لائے گا، مسلمان شیطان کا راستہ چھوڑ کر رحمن کا راستہ اختیار کریں اور محبت اور محنت کو شعار بنائیں، نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہو گا، کیانی، نواز ملاقات خوش آئند ہے، اس سے سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی معاشی شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، پاکستان کی معیشت کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے آزاد کرانا ہو گا، پولیس اور پٹوار کو ٹھیک کر کے ملک کے آدھے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نا انصافی کا علاج انتقام نہیں انصاف ہے، پورے ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانے کی ضرورت ہے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تمام محب وطن متحد ہو جائیں اور قومی اتحاد سے پاکستان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
خبر کا کوڈ : 265508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش