0
Thursday 23 May 2013 20:20

سرزمین کشمیر پر بھی نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں، علامہ امین شہیدی

سرزمین کشمیر پر بھی نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ سرزمین کشمیر پر بھی نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ ملک و اسلام دشمنوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ ’’جشن مولود کعبہ اور سالانہ تنظیمی کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرزمین کشمیر اولیائے کرام، صوفیائے کرام کی تبلیغ اور کردار کی بدولت محبتوں کا نمونہ چلی آ رہی ہے، لیکن اب یہاں پر بھی نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ وطن عزیز کیخلاف ملک اور اسلام دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
 اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میدان سیاست میں رہ کر لوگوں کی کردار سازی کریں گے۔ اُنکے سیاسی شعور اور روحانی معیارات کو بلند کریں گے، تاکہ امام زمانہ (عج) کے بہترین ساتھی بن سکیں۔ حالیہ عام انتخابات میں سُنی تحریک، سُنی اتحاد کونسل نے ہمارے اُمیدواروں کی حمایت کی اور سُنی شیعہ اتحاد و وحدت کو بڑھایا۔ اس موقع پر ضلع نیلم، ضلع ہٹیاں بالا، ضلع کوٹلی، ضلع باغ ،ضلع مظفر آباد اور ضلع راولا کوٹ کے سیکرٹری جنرلز نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 266845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش