0
Saturday 25 May 2013 20:25

تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو وزارت عظمٰی کیلئے امیدوار نامزد کر دیا

تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو وزارت عظمٰی کیلئے امیدوار نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو وزارت عظمٰی کے لئے امیدوار نامزد کر دیا، تمام پارلیمانی عہدوں پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ شہریار آفریدی اسپیکر جبکہ منزہ حسن ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار ہوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں انکی رہائش گاہ پر نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے تمام پارلیمانی عہدوں پر تحریک انصاف اپنے امیدوار لائے گی۔ ڈاکٹر عارف علوی کو پارلیمانی پارٹی کا چیف وہپ جبکہ غلام سرور کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے لئے ممبر نامزد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھرپور انداز سے ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ جہاں انتخابی دھاندلی ہوئی ہے وہاں الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ میڈیا کو یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان ڈاکٹرز کی ہدایت کے باعث اٹھائیس مئی کو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 267446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش