0
Saturday 1 Jun 2013 22:55

انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، جماعت اسلامی کے امیر نے عہدے استعفیٰ دیدیا

انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، جماعت اسلامی کے امیر نے عہدے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت قومی و صوبائی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے سینئر وزیر خیبر پختونخوا سراج الحق نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا میں نئی بننے والی حکومت اور موجودہ ملکی صورت حال پر غور کیا گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ صرف پولیس کا نہیں اس کی سیاسی وجوہات ہیں جن کی جڑیں پاک افغان بارڈر کے دونوں طرف پھیلی ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے قومی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اخلاقی طور پر عہدے سے استعفی دے دیا ہے تاہم جماعت اسلامی کی شوریٰ نے استعفی مسترد کر دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق سید منور حسن نے استعفی جماعت اسلامی کی شوریٰ کے سامنے پیش کیا جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ قومی انتخابات میں بحیثیت سربراہ وہ شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی ہوتے ہیں تاہم جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ان کا استعفی منظور نہیں کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی شکست میں اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر عوامل کار فرما رہے ہیں۔ اس میں سید منور حسن کا کوئی کردار نہیں، شوریٰ کے اراکین نے سید منور حسن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 269790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش