0
Sunday 9 Jun 2013 09:55

امام خمینی (رح) نے تمام انسانیت کے لئے آشتی کا پیغام دیا، ڈاکٹر غصنفر مہدی

امام خمینی (رح) نے تمام انسانیت کے لئے آشتی کا پیغام دیا، ڈاکٹر غصنفر مہدی
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رح) کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ امام خمینی (رح)، رحمت العالمین (ص) کا شہزادہ ہے۔ امام خمینی (رح) نے حضور اکرم کی سنت ادا کرتے ہوئے ساری انسانیت کے لئے آشتی کا پیغام دیا۔ امام کے اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جائے۔ امام نے حسینی ازم کا درس دیا اور دراصل حسینی ازم انسانیت کا نام ہے۔ سامراجی طاقتوں نے انقلاب کے بعد ایرانی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا چاہا اور دو ہیلی کاپٹر روانہ کئے۔ ادھر مرد قلندر امام خمینی (رہ) نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کئے۔ دشت لوت میں نہ آندھی تھی، نہ طوفان، مگر پھر بھی دشمن کے ارادے خاک میں مل گئے اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 271810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش