0
Sunday 9 Jun 2013 15:37

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر 3 بم حملے، 3 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر 3 بم حملے، 3 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر پے در پے تین بم حملے کیے گئے۔ جن میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک سے بنوں جانے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو ایشا کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ میران شاہ میں عیدک کے قریب سیکورٹی قافلے پر ایک ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ادھر بنوں کے علاقے ایف آر بکاخیل میں بھی بنوں میر انشاہ روڈ پر نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں اور بنوں میرانشاہ روڈ پر آج صبح ساڑھے چار بجے سے غیر معینہ مدت تک کا کرفیو بھی نافذ ہے۔
خبر کا کوڈ : 271928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش