0
Monday 10 Jun 2013 15:41

حسن ہاشمی کثرت رائے سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل منتخب

حسن ہاشمی کثرت رائے سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا تنظیمی کنونشن بعنوان ’’ افکار امام خمینی (رہ) کنونشن ‘‘ المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری فرہنگ علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری برائے بین الصوبائی روابط علامہ اقبال حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری میڈیا سیل مہدی عابدی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی نے شرکت کی۔ کنونشن میں یونٹس اور اضلاع کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ کنونشن کی نظامت کے فرائض سیکریٹری تنظیم سازی کراچی میثم عابدی نے انجام دیئے۔ کنونشن میں مرکزی نمائندگان کے علاوہ علامہ اصغر حسین شہیدی اور علامہ نقی ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔

افکار امام خمینی (رہ) کنونشن میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس میں نئے سیکریٹری جنرل کے لئے استصواب رائے کا مرحلہ شروع ہوا تو ڈویژن کابینہ اور اضلاع کی طرف سے انتخابی کمیٹی کے مختلف نام پیش کئے گئے جن میں سے علامہ صادق رضا تقوی، ظہیر حیدر زیدی اور حسن ہاشمی کے نام ڈویژن شوریٰ کو پیش کئے گئے۔ بعدازاں ڈویژن شوریٰ نے کثرت رائے سے حسن ہاشمی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ حسن ہاشمی نے ڈویژنل شوریٰ کے ۷۰ فیصد سے زائد اراکین کے ووٹ حاصل کئے۔ حسن ہاشمی سے علامہ امین شہیدی نے حلف لیا۔ افکار امام خمینی (رہ) کنونشن سے الوداعی خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ الٰہی تنظیم میں عہدہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو ایک تشخص دیا، قوم کو وقار دیا، اور قوم کو بحیثیت قوم اپنی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں کا موازنہ کرکے میدان عمل میں حاضر رہنے کا جو درس ہمیں دیا ہے، وہ پوری ملت جعفریہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 272236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش