0
Thursday 13 Jun 2013 16:24

امن کے قیام کیلئے سندھ حکومت نے مولا بخش پر تیل لگا لیا ہے، منظور وسان

امن کے قیام کیلئے سندھ حکومت نے مولا بخش پر تیل لگا لیا ہے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی مفاہمت کے دروازے بند نہیں کئے، ہمارے اب بھی متحدہ کے لئے دروازے کھلے ہیں اور ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے، کراچی میں امن کے قیام کیلئے سندھ حکومت نے مولا بخش پر تیل لگا لیا ہے، کسی نے بھی حکومتی رٹ کو چیلنج کیا تو اس پر مولا بخش کی بارش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ بازار کے سابقہ چیئرمین حاجی حسین بخش عباسی کے انتقال پر ان کے بیٹے عاشق حسین عباسی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردوں سے رعایت نہیں ہوگی بلکہ ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور وہاں کی عوام ہماری جان ہیں، کچھ عناصر سیاست چمکانے کے لئے لیاری کا امن خراب کرکے پیپلز پارٹی کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جو ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، لیاری میں ہر صورت میں امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر نواز شریف وزیراعظم بنے اور ملک میں جمہوریت قائم ہے تو وہ صرف شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے خاطر قربانی دیکر جمہوری عمل کو آگئے بڑھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 273307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش