0
Sunday 16 Jun 2013 19:12

مظفرگڑھ، علامہ زکریا ترابی ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب

مظفرگڑھ، علامہ زکریا ترابی ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (مظفرگڑھ) کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ضلعی شوری کا اجلاس مقامی امام بارگا ہ مظفرگڑھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعع بھر کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کی۔ اجلاس کے آغاز میں سابقہ سیکرٹری جنرل نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں یونٹس اور ضلع کی جانب سے تین اُمیدواروں کو ضلعی سیکرٹری جنرل کا الیکشن لڑنے کا موقع ملا جن میں سابق سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، غلام حسین اور علامہ زکریا ترابی شامل تھے۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے اور باقاعدہ طور پر اُمیدواروں کی جانب کسی حد تک کمپین چلائی گئی۔ جس کے نتیجے مقابلہ کانٹے دار ہوگیا۔ باالاخر علامہ زکریا ترابی کو آئندہ تین سال کے لیے نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ جن سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 274092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش